اسلام آباد(ایکسکلوژ رپورٹ) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں عارف علوی، عمران اسماعیل اور عمر چیمہ کو رہا کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں عارف علوی، عمران اسماعیل اور عمر چیمہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو بنی گالہ جانے سے روک دیا تو تینوں مرکزی رہنماء وہاں دھرنا دے کر بیٹھ گئے جس پر پولیس نے تینوں رہنماؤں کو زبردستی گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عارف علوی،عمران اسماعیل اور عمر چیمہ کو دھرنا دے کر بیٹھنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بنی گالہ جانے چاہتے تھے۔اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو وزیر داخلہ کے کہنے پر چھوڑا گیا ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہناتھا کہ وزیر داخلہ نے یہ رہائی کا پروانہ کسی اور کے کہنے پر جاری کیا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے واضح اطلاعات موجود نہیں ہیں ۔
وزیر داخلہ بازی لے گئے ۔۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کو چھوڑنے کا حکم ، حکم کس کے کہنے پہ جاری کیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے



















































