منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’سردی آرہی ہے، مہربانی کریں۔۔ایک بلیک لیبل شہد کی بوتل کا بندوست کریں‘‘ یہ بات عدالت میں کس جج نے کہی ؟

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)’’سردی آرہی ہے ،مہربانی کریں،ایک بلیک لیبل شہد کی بوتل کا بندوست کریں‘‘یہ طنزیہ ریمارکس جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہر بند کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلا آباد ہائی کورٹ میں شہر بند کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتا یا کہ تحریک انصاف کے رہنما پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور پی ٹی آئی کارکن پولیس پر پتھرا ئو کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے ساڑھے چار سو کارکن علی امین گنڈا پور کی رہنمائی میں اسلام آباد داخل ہوئے ۔اس موقع پر پولیس نے جب علی امین گنڈا پور کی گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے شراب کی بوتل اور اسلحہ برآمد ہواجس پر علی امین گنڈا پور موقع سے فرار ہو گئے اور بعد میں انہوں نے شراب کی بوتل کو شہد قرار دے دیا ۔اس پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ آپ بوتل کی بات نہ کریں ،سرکاری گاڑیوں میں بھی شراب کی بہت بوتلیں جاتی ہیں ۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سردیاں آرہی ہیں، مہر بانی کریں ایک بلیک لیبل شہد کی بوتل کا بندو بست کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…