اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نیوی نے آٹھویں مرتبہ کثیرالقومی کمبائنڈ ٹاسک فورس- 151کی کمانڈ سنبھا ل لی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ ایچ کیونیوسنٹ میں منعقد ہوئی جسمیں پاک بحریہ کے کموڈور محمد شعیب نے جمہوریہ کوریا کی نیو ی کے ریئر ایڈمرل نام ڈونگ وُو نام ڈونگ وو سے ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھالی۔ کمانڈر یوایس نیول فورس سنٹرل کمانڈ اور کمانڈرکمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل کیون ایم ڈونگین نے تبدیلی کمانڈ کی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر ممتاز سول و عسکری شخصیات ، پاکستان اور کوریا کے سفراء اور دیگر ممالک کی نیول فورسز کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے کمانڈرکمبائنڈ ٹاسک فورس- 151 کموڈور محمد شعیب نے کہا کہ ہم ایک ناقابل اعتبار اور غیر یقینی دور سے گزر رہے ہیں جہاں سمندر سے وابستہ لوگو ں کو گہرے سمندرمیں مختلف قسم کے خطرات کا سامنا ہے۔بحری قزاقی گو کہ اس وقت کم ہوئی ہے لیکن یہ مسلسل غیر معمولی اور پیچیدہ مسئلے کی شکل اختیار کئے ہوئے ہے جو اب بھی بحری سفر کی آزادی،تجارت،عالمی سیکیورٹی و استحکام کو متاثر کر رہی ہے اور کوئی بھی قوم اس لعنت کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ بحری قزاقی ایک مشترکہ چیلنج ہے جس سے صرف متحدہ عالمی کوششوں سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔کمانڈرکمبائنڈٹاسک فورس151- نے اس سے قبل ٹاسک فورس کے کمانڈر کی ذمہ داریاں سر انجام دینے والے کوریا کی نیوی کے ریئر ایڈمرل نام ڈونگ وُوکی کاوشوں کو سراہا اور اسی جذبے کے ساتھ آپریشنز کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اہداف ومقاصد اورعزم کے باعث پاک بحریہ اور اتحادی بحری افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں۔خطے اور دنیا بھر میں امن اور استحکام کے حوالے سے تمام اقوام ایک مشترکہ سوچ رکھتی ہیں۔ نئے تعینات ہونے والے کمانڈ ٹاسک فورس151-نے کہا کہ ہمارے اتحادی دوستوں اور شراکت داروں کی جانب سے پاک بحریہ پر اعتماداور بھروسے کو پاک بحریہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ہم اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے علاقائی اور عالمی برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم امن اور استحکام کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-ایک کثیر القومی ٹاسک فورس ہے جو کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر نگرانی صومالیہ کے سمندروں اور قرنِ افریقہ میں بحری قزاقی کے خلا ف آپریشنز سر انجام دیتی ہے۔اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تناظر میں پاکستان نے سال 2009میں بحری قزاقی کی بیخ کنی کے لئے کمبائنڈ ٹاسک فورس151-میں شمولیت اختیار کی اور اب تک پاکستان اس ٹاسک فورس کا ایک مکمل حصہ ہے۔پاکستان نیوی اس سے قبل اس ٹاسک فورس کی سات مرتبہ کمانڈ کر چکی ہے۔ دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمیشہ پر عزم اور صف اول پر رہا ہے۔ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے پاکستان خطے میں میری ٹائم سکیورٹی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پاک بحریہ کے ایریاآف ریسپنسبلٹی میں پاک بحریہ کی یونٹس کی مستقل موجودگی خطے میں آزادانہ تجارت کے لئے محفوظ اور پُر امن ماحول کو یقینی بنانے میں بہت زیادہ مدد گار ہے۔
پاکستان کا ایک اور اعزاز،کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین نے کس طرح پاکستان کی بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں مدد کی؟ ...
-
ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار
-
پاکستان میں آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا، فرانسیسی اخبار
-
دنیا کا امیر ترین شخص دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے، ...
-
بھارت نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کیلئے رابطہ کیا مگر ذلت اٹھانی پڑی
-
پاک بھارت فضائی جھڑپ دنیا کیلئے جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانیکا بہترین موقع بن گئی
-
بھارت کے رافیل طیارے پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے تباہ کیے ، امریکی حکام ...
-
بی بی سی نے تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیارے کی ویڈیوز تلاش کرلیں
-
بھارت میں بلیک آؤٹ، پاکستانیوں کا مورال بہت بلند ہے، امریکی اخبار
-
بھارت کےننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرون حملے
-
پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز، بھارتی ائیر بیس ادھم پور اور ...
-
ایلون مسک نے اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین نے کس طرح پاکستان کی بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں مدد کی؟ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعو...
-
ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار
-
پاکستان میں آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا، فرانسیسی اخبار
-
دنیا کا امیر ترین شخص دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے، بل گیٹس
-
بھارت نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کیلئے رابطہ کیا مگر ذلت اٹھانی پڑی
-
پاک بھارت فضائی جھڑپ دنیا کیلئے جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانیکا بہترین موقع بن گئی
-
بھارت کے رافیل طیارے پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے تباہ کیے ، امریکی حکام کا دعوی
-
بی بی سی نے تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیارے کی ویڈیوز تلاش کرلیں
-
بھارت میں بلیک آؤٹ، پاکستانیوں کا مورال بہت بلند ہے، امریکی اخبار
-
بھارت کےننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرون حملے
-
پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز، بھارتی ائیر بیس ادھم پور اور براہموس اسٹوریج سا...
-
ایلون مسک نے اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی
-
غیر ملکی خاتون نے دوران ڈکیتی زیادتی کرنیوالا مجرم شناخت کرلیا
-
سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی