اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کمیٹی چوک میں جلسہ میدان جنگ بن گیا ، پولیس نے مظاہر ین کو منتشر کرنے کیلئے پتھرائو ، لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کر دی ہے ۔ پولیس کی بھارتی نفری کمیٹی چوک پہنچ چکی ہے اور 25سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،واضح رہے کہ اسے قبل اعجاز خان جازی کو پولیس نے گرفتا ر کر لیا ،تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کو جلسہ گاہ کے مقام پر پہچتے ہی پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔ اعجاز خان جازی کی گرفتار سے پولیس اور کارکنان میں تصاد م شروع ہو گیا ہے ۔ جبکہ شیخ رشید کے ڈرائیور اور سیکیورٹی اسٹاف کو گرفتار لیا گیا تھا ، اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ میرے سیکیورٹی اسٹاف اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور میری گاڑی کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔حکومت یہ سب کر کے مجھے میرے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، اس سے جس کام کی امید تھی وہ اس نے کرنا شروع کر دیا ہے ، کچھ بھی ہو جائے آ ج کا جلسہ 2بجے اپنے ٹائم پر ہی ہو گا ۔