اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرمیں گزشتہ ر وز61پولیس کیڈٹس کونامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کرکے شہید کردیاجبکہ کئی کیڈٹس زخمی ہوگئے ۔ایک نجی ٹی وی کی سے گفتگوکرتے ہوئے کوئٹہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ایک زخمی کیڈٹس کے بھائی نے بتایاکہ میرابیٹا ٹریننگ کے بعد گھرآیاہواتھااورچھ دن بعد سینٹرسے کال آئی کہ آپ کواعلی پولیس حکام کے کہنے پربلایاجارہاہے ۔اس نے بتایاکہ کیڈٹس چھ دن پولیس ٹریننگ سنیٹرمیں رہے اوران سے کوئی کام بھی نہیں لیاگیااورنہ ہی ان کوکوئی اسلحہ فراہم کیاگیا۔اس نے حکومت سے سوال کیاکہ ہم اس بات کاجواب مانگتے ہیں کہ ان کیڈٹس کوکیوں واپس بلایاگیاتھااوربعد میں ان کی حفاظت بھی نہیں کی گئی ۔ایک اورزخمی کیڈٹ کے رشتہ دارنے بتایاکہ کیڈ ٹس کوپوچھنے کےلئے کوئی افسرنہیں آیااورنہ ہی ایک وزیرآیااورہمارے پاس توایک پیسہ بھی نہیں ہے اورنہ ہمیں ابھی تک کچھ کھانے کوبھی نہیں دیاگیاہے ۔
15 by thezed-lad
پولیس کیڈٹس کو کیوں واپس بلوایاگیا؟حیرت انگیز دعویٰ،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں