ٓاسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کو اب کس نے یقین دلایا ہے کہ اب انگلی اٹھے گی،پہلے تو آشا پاشا نے یقین دلایا ہوگا، اب یقین کس نے دلایا ہے،عمران خان کو سمجھ جانا چاہیے اور عقل سے کام لینا چاہیے فوج کو نہ گھسیٹے،اگر فوج آئی تو سب سے پہلے ذمہ دار خان صاحب ہونگے اس کے بعد وزیراعظم نوازشریف ہونگے۔منگل کو اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کیلئے10ہزار لوگ بھی کافی ہیں،لیڈر تحریک میں غریبوں کا خون مانگ رہے ہیں،عمران بتائیں انہیں کس نے یقین دلایا ہے کہ انگلی اب اٹھے گی،پہلے تو آشا پاشا نے یقین دلایا ہوگا،اب یقین کس نے دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سمجھتے ہیں کہ فیصلے کہاں ہونگے،عمران خان کو سمجھ آنی چاہیے فوج کو مت گھسیٹے اور عمران کو بچہ جموراً نہیں بننا چاہیے،لگتا ہے خان صاحب عقل کھو بیٹھے ہیں،عقل سے کام لیں،پہلے شکوک و شبہات بڑھ چکے ہیں،دھرنے کے دنوں میں جوائنٹ سیشن کی طلبی کا معلوم نہیں ہے،پچھلی مرتبہ جوائنٹ سیشن اس لئے بلایا کیونکہ پارلیمنٹ کو چیلنج کیا گیا ہے مگر اس بار پارلیمنٹ کو چیلنج نہیں بلکہ کرپشن کو چیلنج کیا گیا ،آج کے حالات کی بڑی ذمہ دار حکومت خود ہے،اگر فوج آئی تو ذمہ سب سے پہلے عمران خان ہونگے اس کے بعد نوازشریف ہونگ
اب انگلی اٹھے گی۔۔۔ عمران خان کو یقین کس نے دلایا؟ اپویشن لیڈر کا دھماکہ خیز بیان سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل















































