کراچی (این این آئی) قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر کے والد ،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما وسابق سینیٹر سید قمر الزمان شاہ اتوار کو کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ پیر کو حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔ سید نوید قمر سرکاری دورے پر لندن میں ہیں۔ پیر کو ان کی واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین حیدرآباد میں ہوگا۔ مرحوم قمر الزمان شاہ سابق سینیٹر اور سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے بانی رہنما تھے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سینئر سیاستدان اور کاشتکار رہنما ، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے سید نوید قمرکے والد اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کے دادا سید قمرالزمان شاہ کے انتقال پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے، مرحوم قمرالزمان شاہ سابق سینیٹر اور سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے بانی رہنما تھے، بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں