منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

احتجاج کی آڑ میں پس پردہ مذاکرات کون کررہاہے؟،شاہ محمودقریشی کے صبر کا پیمانہ لبریز،کھری کھری سنادیں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ رحمان ملک کا بیان سراسر جھوٹ اور انکی ذہنی اختراع ہے،تحریک انصاف کسی بیک ڈور چینل پر یقین رکھتی ہے نہ کسی ایسے چینل کا سہارا لے گی، احتجاج کی آڑ میں پس پردہ مذاکرات اور سیاسی لین دین کی قبیح رسم آصف زرداری کی ایجاد ہے ، رحمان ملک زرداری صاحب کی عینک سے سیاست کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ہفتہ کو رحمان ملک کے بیان کی تردید کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاکہ زرداری کی ہدایت پر رحمان ملک نون لیگ کی پراپیگنڈہ مشینری کو سہارا دینے آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کی آڑ میں پس پردہ مذاکرات اور سیاسی لین دین کی قبیح رسم زرداری کی ایجاد ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس پر بھی زرداری صاحب کھل کر سامنے آنے کی بجائے آنکھ مچولی کھیلنے میں مصروف ہیں۔عمران خان آصف زرداری کی طرح سیاست نہیں بلکہ وزیر اعظم کا احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے احتساب کیلئے بیک ڈور چینلز کی نہیں سامنے سے مقابلے کی جرات درکار ہے۔وزیر اعظم کے احتساب اور حزب اختلاف کے مشترکہ ضوابط کار کی روشنی میں پانامہ لیکس کی تحقیقات سے کم کوئی مقصد ہے نہ مطالبہ، ترجمان نے کہاکہ رحمان ملک اور انکے قائد دبئی میں بٹھ کر جمع تفریق کریں تحریک انصاف سے اس کی توقع مت کریں۔2 نومبر کو اسلام آباد میں لاکھوں پاکستانیوں سے وزیر اعظم کے مستقبل کا فیصلہ کروائیں گے۔(ع ع)



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…