منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پارلیمنٹ سے بڑا فاصلہ ۔۔۔! تحریک انصاف کااسلام آباد میں دھرنا کس مقام پر ہوگا،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے تحریک انصاف نے 9 مقامات پر سڑکیں بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی تشکیل دیدی گئیں۔ مرکزی دھرنا زیرو پوائنٹ سے فیض آباد چوک تک ایکسپریس وے پر ہو گا ۔ آئی جے پی روڈ اور بارہ کہو کو بھی بند کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد بند کرنے کے لئے تحریک انصاف نے 9 مقامات پر سڑکیں بند کرنے کیلئے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ تمام 9 مقامات کیلئے رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا گیا اور مختلف اضلاع کے کارکنوں کو الگ الگ پوائنٹ دئیے جائیں گے۔ اسلام آباد کے چیئرمین وائس چیئرمین او ر کونسلرز کارکنوں کو جمع کریں گے اور یونین کونسلرز کے عہدیدار کارکنوں کے ساتھ دھرنا دینگے۔ مرکزی دھرنا زیرو پوائنٹ سے فیض آباد چوک تک ایکسپریس وے پر ہو گا اور جی الیون ‘ ایف الیون کا درمیانی راستہ اور زیرو پوائنٹ بھی بند کیاجائے گا۔ اس طرح آبپارہ اور ترنول چوک آئی جے پی روڈ اور بارہ کہو اٹھال چوک کو بھی بند کیا جائے گا۔ ۔۔۔(رانا228ار)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…