پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کااستعفیٰ،ن لیگ نے واضح اعلان کردیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ماضی کے دھرنے سے ملک کو بہت نقصان ہوا ، وزیراعظم نوازشریف اپنے عہدے سے ہرگز استعفیٰ نہیں دیں گے، عمران خان مایوسی کی وجہ سے دھرنا دے رہے ہیں ، ملک سیغربت کے خاتمے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 2002میں61فیصد آباد غربت کی لکیر سے نیچے تھی آج وہ 29تک آگئی ہے ، ہم نے غریب ترین لوگوں کو انکم سپورٹ پروگرام دیا، عوام کو جان ومال کا تحفظ دینا ریاستی اداروں ذمہ داری ہے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے دفاتر کی لاہور منتقلی انتظامی معاملہ ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے ماضی کے دھرنے کی وجہ سے سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا اور اب پھر کہتے ہیں کہ اسلام آباد کو بند کردیں گے ، عمران خان قانون اور آئین کی بات نہیں کر رہے ، ہم نے پانامہ لیکس کے معاملے پر پہلے عدالت سے درخواست کی تاہم چیف جسٹس نے قانون کی نشاندہی کی کہ اس میں کمزوری ہے ، ٹی اوآرز پر ہم نے بہت کوشش کی ، عمران خان کو عدلیہ پر یقین نہیں ، نوازشریف اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے ، پی ٹی آئی چیئرمین مایوسی کی وجہ سے دھرنا دے رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…