پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان بھارت کیلئے دِردسِر بن گئے،نئے اقدام نے نئی پریشانی کھڑی کردی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان بھارت کیلئے دِردسِر بن گئے،نئے اقدام نے نئی پریشانی کھڑی کردی،صدر آزادکشمیربرطانوی ایوان زیریں ، ایوان بالا ، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان مختلف تھنک ٹینکس ، غیر سرکاری تنظیموں ، انسانی حقوق کے اداروں ، عالمی میڈیا اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے اور ایک کشمیری صدر ،کشمیریوں پربھارتی مظالم دنیا کے سامنے پیش کرے گا،صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ۔ ائیر پورٹ پر سیکرٹری صدارتی امور سردار محمد فاروق تبسم ، ایڈیشنل سیکرٹری شازیہ اشرف و سیکرٹریٹ کے دیگر عملے نے انہیں الوداع کیا ۔ صدر سردار محمد مسعود خان لندن میں برطانوی ایوان زیریں ، ایوان بالا ، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان مختلف تھنک ٹینکس ، غیر سرکاری تنظیموں ، انسانی حقوق کے اداروں ، عالمی میڈیا اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے ۔ اس دوران وہ مختلف تقریبات ، کانفرنسوں اور سیمینار سے خطاب بھی کریں گے ۔ صدر آزاد کشمیر اپنی ملاقاتوں اور خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حقائق بیان کریں گے ۔ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے ۔ صدر آزاد کشمیر ناروے کا 24 سے 26 اکتوبر تک بھی دو روزہ دورہ کریں گے ۔ جہاں ناروے کے صدر ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور نارویجن پارلیمنٹ کے ارکان، ناروے کی پارلیمنٹ کی دفاع اور خارجہ امور کشمیر کے ممبران ناروے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی ، اوسلو کے میئر نارویجن ، نوبل امن انعام سنٹر کے ڈائریکٹر اور صحافیوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ 26 اکتوبر کو صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر کل جماعتی پارلیمانی گروپ کے ساتھ ملاقاتیں کرینگے ۔ 27 اکتوبر کو وہ معروف تھنک ٹینکس رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی (روسی) لندن سے خطاب کے علاوہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں یوم سیاہ کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے ۔ لندن میں صدر ریاست بیرونس سعیدہ وارثی ، برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مارک لائل گرانٹ اور لند ن کے میر صادق خان سے ملاقات کرینگے ۔ اس کے علاوہ لیوٹن میں مقامی میئرز ،کونسلروں ، ممبران پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…