اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امجداللہ جوپریس کلب میں موجود تھے ان کو بھی بالاخر گرفتارکرلیاگیا ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اورآئندہ چوبیس گھنٹے اس سلسلے میں انتہائی اہم ہیں۔کنورخالد،ڈاکٹر حسن ظفر کی گرفتاری کے بعداگرفتاریوں کی لائن لگ گئی،بڑافیصلہ کرلیاگیا،کنور خالد یونس کو پریس کلب آتے ہوئے گرفتار کر لیا ، تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم کے ایک اور ہنما کنور خالد یونس کو گورنر ہاﺅس کے قریب سے پریس کلب آتے ہوئے گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو بھی پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا، تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر لیاگیا ہے ، ڈاکٹر حسن ظفر پریس کانفرنس کرنے کے لیے پریس کلب کے ایک موٹر سائیکل پر بیٹھے اپنے ساتھیوں کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک رینجرز کی گاڑی ا?ئی اور انہیں موقع پر گرفتار کر لیا ، رینجرز موبائل میں انہیں فرنٹ سیٹ پر دو اہلکاروں کے درمیان بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کے دوسرے ساتھی امجداللہ جوپریس کلب میں موجود تھے ان کو بھی بالاخر گرفتارکرلیاگیا ہے