کراچی (این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت نے نادرا آفس کے باہر خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے والے ایف سی اہلکار کی 50 ہزارروپے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے ۔ہفتہ کوکراچی کی مقامی عدالت میں نادرا کے آفس کے باہر ایف سی اہلکار حسن کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں ایف سی اہلکار کو ضمانت قبل از گرفتاری دینے کی استدعا کی گئی ۔عدالت نے ایف سی اہلکار کی پچاس ہزار کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ واضح رہے ایس سی اہلکار احسن نے لیاقت آباد میں نادرا کے آفس کے باہر نجی چینل کی اینکر کو کوریج کے دوران تھپڑ مارا تھا جس کا مقدمہ لیاقت آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔