اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوشل میڈیا کے شہزادے ارشد خان نے انکشاف کیاہے کہ صبح سے ابھی تک چالیس سے پچاس لڑکیاں یہاں مجھے ملنے آ چکی ہیں جو میری تصویریں اور ویڈیوز بنا کر ساتھ لے گئی ہیں اورکچھ لڑکیو ں نے توباقاعدہ شادی کی پیشکش بھی کی ہے ۔واضح رہے کہ ارشدخان دلکش نقوش اورپراثر گہری آنکھیں رکھنے والا اسلام آباد کا چائے والا سوشل میڈیا کی بدولت راتوں رات مشہور ہو چکا ہے، کوئی اسے ہالی ووڈ کے ہیروز سے مشابہہ قرار دے رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ اس کے آگے بالی ووڈ کےہیرو کیا بیچتے ہیں۔ایک نجی ٹی و ی سے گفتگوکرتے ہوئے راتوں رات چائے بنانے سے دھوم بنانے والے ارشد خان نے کہاہے کہ مجھے خود بھی اندازہ نہیں کہ میں راتوں رات اتنا مشہور ہو گیا ہوں۔ ارشد نے کہاکہ مجھے دوستوں نے بتایا کہ میںمشہور شخصیت بن چکا ہوں۔ اس نے یہ بھی بتایاکہ کہا کہ اگرآفر آئی تو فلموں میں بھی کام کروں گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک چائے والے کی تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ اسلام پشاور موڑ پرسبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا اپنے مداحوں خاص کرلڑکیوں میں بہت مقبول ہوچکاہے جس کاانکشاف اس نے خودہی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
آج مجھے کتنی لڑکیاں ملنے آئیں ؟ارشدخان نے خود ہی انکشاف کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام



















































