کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گلبہار خاموش کالونی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرکے اہلسنت والجماعت کراچی کے صدر رب نواز حنفی کوگرفتار کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق گلبہار خاموش کالونی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی ۔ اس دوران اہلسنت والجماعت کراچی کے صدر رہنما رب نواز حنفی کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔ترجمان اہلسنت والجماعت نے رب نواز حنفی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں