بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کے انٹر اپارٹی انتخابات ،پنجاب کے اہم امیدوارسامنے آگئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)انٹر اپارٹی انتخابات کے سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی عہدیداراوں کا انتخاب آج ( بدھ ) کو عمل میں لایا جائے گا، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کے صدر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی الیکشن اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے عہدیداران کے انتخابات آج ( بدھ ) 19اکتوبر کو11بجے صبح ایکسپوسنٹرلاہور میں ہونگے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزد گی کی جانچ پڑتال19اکتوبر2016ء صبح9بجے اور اعتراضات صبح10بجے تک وصول کئے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی صبح10.30بجے تک اور حتمی فہرست دوپہر12بجے تک آویزاں کی جائے گی۔صوبائی کونسل کے ممبران19اکتوبر2016 دن1بجے عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔الیکشن اتھارٹی پنجاب کے چیئرمین منشاء اللہ بٹ جبکہ ممبران میں سینیٹرسلیم ضیاء، ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر درشن لعل،صوبائی وزیرذکیہ شاہنواز، صوبائی وزیرحاجی عرفان ڈاہا شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے صوبائی صدر کے عہدے کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کرائے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر عشرزکوۃ ملک ندیم کامران ، رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر ، توصیف شاہ ، کرنل (ر)مبشر،میاں طارق ، تنویر نثار گجر ،صلاح الدین پپی ، سید سرفراز کا ظمی ، عرفان گھمن ، چوہدری آصف ، اشفاق باجوہ ، سمیع اللہ خان ، چوہدری باقرحسین اور دیگر موجود تھے۔ سینئر نائب صدر کے عہدے کیلئے صوبائی وزیر عشرزکوٰۃ ملک ندیم کا مران اور چوہدری جعفر اقبال ، سیکرٹری اطلاعات کیلئے سمیع اللہ خان ،نائب صدر کیلئے نگہت پروین اور ارشدلغاری ، میاں مرغوب احمد نے سیکرٹری فنانس کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کروائے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی آفس کے ترجمان کے مطابق جنرل سیکرٹری کیلئے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے ۔ میاں منشاء اللہ بٹ کے مطابق جمع کروائے گئے کا غذات کی جانچ پڑتال کا عمل آج بدھ صبح 9بجے شروع کیا جائے گا،اعتراضات کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست آویزا ں کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ کا غذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے چھ بجے کا وقت مقرر تھا تاہم بعد ازاں اس میں 2گھنٹے کا اضافہ کر کے اسے 8بجے کر دیا گیا ۔دریں انثاء پاکستان مسلم لیگ(ن) کے انٹراپارٹی انتخابات میں وزیر اعظم نواز شریف کے بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ کارکن بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے۔ایکسپو سنٹر میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی چوہدری شہباز احمد ، سیف الملوک کھوکھر، چوہدری گلزاراحمد ،غزالی سلیم بٹکے علاوہ حافظ میاں نعمان ، رانا فاروق احمد ، توصیف شاہ ، میاں طارق ، فیصل سیف کھوکھر،رمضان صدیق بھٹی ، وحید گل ، ملک وحید ، سواتی خان ، اظہر فاروقی ، مہر محمود،غزالی سلیم بٹ، چودھری شہباز احمد ، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر نے بھرپور جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…