بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حساس ادارے چھاگئے،دواہم ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد گرفتار

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور گزشتہ تین سال میں ان سے تعلق رکھنے والے 865 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی بی نے بتایا کہ کراچی میں ہونے والے موجودہ آپریشن میں وزیراعظم نواز شریف کی آئی بی کو مکمل حمایت حاصل ہے اور رینجرز نے بھی ہماری معلومات ہمیشہ درست قرار دی ہیں۔آفتاب سلطان نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران 865 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، یہ انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گرد ہیں جن میں بیشتر بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کیلئے کام کرتے تھے۔لاپتہ افراد کے حوالے سے ڈی جی آئی بی نے کمیٹی کو بتایا کہ اس حوالے سے قائم کمیشن کو 478 انکواریوں کا کہا گیا جس میں سے 427 انکوائری مکمل کر کہ بھیج دی گئی ہیں۔ایک سوال پر آئی بی سربراہ نے بتایا کہ سی پیک منصوبے کو قوم پرست گروہوں، غیر ریاستی عناصر اور غیر ملکی ایجنسیوں کی طرف سے خطرات ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک روٹ کی سیکیورٹی کیلئے آئی بی کے دفاتر قائم کرنے کیلئے حکومت سے فنڈز مانگے گئے ہیں۔کمیٹی کے چیئرمین سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ جن لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے اور بعد میں لاپتہ قرار دے دیا جاتا ہے اسکا اقدام کا حل تلاش کیا جانا چاہیے اور جنھیں اٹھایا جائے انہیں صفائی کا بھی موقع دیا جانا چاہیے۔اس موقع پر سینٹر شاہی سید نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا ڈرامہ بند ہونا چاہیے اور اگر رینجرز اچھا کام کر رہی ہے تو اسے مستقل طور پر کراچی میں اختیارات دے دئیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…