اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان 2نومبرکوالیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہونگے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اسدعمرنے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کو2نومبرکوپیش ہونے کےلئے نوٹس ملے ہیں لیکن عمران خان اسلام آبادمیں 2نومبرکوہونے والے احتجاج میں شریک ہونگے جبکہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہونگے ۔اسد عمرنے کہاکہ عمران خا ن کے دونومبرکوپاکستا ن بھرسے مہمان آرہے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کسی صورت الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراکی طرف سے عمران خا ن کے الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کے دعوے جھوٹ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف دعوے کرنے والے ن لیگی رہنمائوں نے ایک چال کے تحت چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنسزدائرکررکھے ہیں ۔جبکہ الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ دونومبرکوعمران خان یاان کے وکیل پیش نہ ہوئے توعمران خان کے خلاف یک طرف فیصلہ سنادیں گے