ملتان (این این آئی)ملتان میں ساڑھے 18 کلو میٹر پر مشتمل میٹرو بس کا ٹریک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس پر 28 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت آئی تاہم میٹرو کی آزمائشی سروس کیلئے 35 بسیں بھی نجی کمپنی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ میٹرو بس سروس کیلئے 3 سو سے زائد ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں ٗ اگلے ماہ نومبر میں میٹرو سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔شہر میں میٹرو روٹ پر 21 سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 7 زمین ٗ 14 سٹیشن فلائی اوورز پر تعمیر کئے گئے ہیں۔ میٹرو کا کرایہ 20 روپے فی کس مقرر کیا گیا ۔