اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی اپیل سے نواز شریف خوفزدہ ہو گئے ہیں،،انہیں اقتدار ہاتھ سے جاتا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے تقر یر میں انکے اندر کا خوف صاف نظر آیا ہے ‘نوازشر یف نے پانامہ لیکس کے متعلق اٹھنے والے سوالوں میں سے کسی ایک بھی جواب نہیں دیا ‘(ن) لیگ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے ‘2نومبر کو سب دیکھ لیں گے عوام زبردستی نہیں اپنی مر ضی سے نوازشر یف کے خلاف سڑکوں آئے ہیں۔ منگل کے روز عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشر یف نے کنونشن سنٹر میں جو باتیں کیں ا ن سے صاف نظر آیا ہے کہ نوازشریف2نومبر کے احتجاج کی وجہ سے خوف کا شکار ہے، نواز شریف عمران خان کی اپیل پر ایک ہی دن میں کروڑوں روپے جمع ہونے سے خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کو خوف ہے کیونکہ انکو بھی پتہ لگ رہا ہے کہ انکے اقتدار کے دن ختم ہونیوالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کسی بھی صورت نوازشر یف کا پیچھا نہیں چھوڑ ے گا اور (ن) لیگ جس طر ح کی سیاست کر رہی ہے اس سے وہ اپنے پاؤں پر ہی کلہاڑی مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی چندے کی ویڈیواپیل نشر ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے پیسوں کی برسات کر دی، دبئی سے ایک کارکن نے پچاس ہزارروپے بھی چندہ دیا جبکہ مجموعی طور پر پہلے ہی روز پارٹی فنڈ میں چارکروڑروپے سے زائد جمع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…