پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

25رکنی آسڑیلین آرمی کرکٹ ٹیم پاک فوج کی دعوت پر لاہور پہنچ گئی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) 25رکنی آسڑیلین آرمی کرکٹ ٹیم پاک فوج کی دعوت پر لاہور پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کا دستہ لاہور پہنچ گیا جہاں وہ پاک فوج کیساتھ تین میچ کھیلے گی۔آرئی آیس پی آر کا کہنا ہے کہ آسٹریلین ٹیم پاکستان آرمی ٹیم سے دوستانہ میچزکھیلے گی اورآسٹریلین ٹیم کے دورے سے پاکستان کادنیامیں مثبت امیج پیداہوگا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آسڑیلین کرکٹ ٹیم کے آنے سے پاکستان کاامیج دنیاکے سامنے بلندہوگا،آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم 23،21،19 اکتوبرکومیچ کھیلے گی۔ تما م میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔۔
پاکستان آرمی کی میزبانی میں جسمانی پھرتی اور جنگی صلاحیتوں کے اظہار کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز آج منگل سے ہو گا، جبکہ مقابلوں کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی افواج کی ٹیموں کی پہلی بین الاقوامی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ دو ہزار سولہ کا آغاز اٹھارہ اکتوبر سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا۔ جس میں مجموعی طور پر غیر ملکی افواج کے تین سو ستر فوجی حصہ لیں گے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھ روز تک جاری رہنے والے مقابلوں کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مقابلوں سے قبل اعلیٰ فوجی افسران کی موجودی میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔دوسری جانب ایونٹ میں شرکت کے لئے نیپال، برطانیہ اور قازقستان کی افواج کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں،جبکہ سری لنکا چین، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا اور مالدیپ کے دستے پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بحرین کی فوج کی ٹیم آج شب اور آسٹریلیا، امریکہ، ترکی، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پیر کے روز لاہور پہنچیں گی۔
یادرہے کہ اس سے قبل چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا تھا ،پاکستان آرمی زیر اہتمام شروع ہونے والی انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں چین کا 62 رکنی دستہ آج لاہور ائیر پورٹ پر پہنچ گیا ہے ۔ لاہور میں پاک آرمی کے دستے نے چینی دستے کا استقبال کیا۔ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں61 ممالک کی آرمی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلے لاہور پہنچ چکی ہے۔ چھ روزہ اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب 18اکتوبر کو ہو گی۔ چیمپین شپ میں پاکستانی دستے سمیت 370کے قریب کھلاڑیوں کی فٹنس ، اسٹیمنا اور ان کی مہارت کی جان پرکھ کے ساتھ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہر بھی کریں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے تحت جسمانی پھرتی اور حربی مہارت کی پہلی انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے ،16 مختلف ممالک کی آرمی کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی،سری لنکن آرمی کی 25 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان آرمی کی طرف سے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق پاکستان میں منعقدہ پہلی انٹرنیشنل جسمانی پھرتی اور حربی مہارت کی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے سری لنکن آرمی کی 25 رکنی ٹیم لاہور ایئرپورٹ پر پہنچی تو پاک آرمی کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گلدستے پیش کیئے گئے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سری لنکن ٹیم نے پاکستان آرمی کے پر جوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیم کو سخت سیکورٹی میں لاہور ایئر پورٹ سے لے جایا گیا پیسسز چیمپیئن شپ 18 اکتوبر کو لاہور گیریژن میں شروع ہو گی جو 5 روز تک جاری رہے گی، انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں 16 مختلف ممالک کی آرمی کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس کی میزبان پاک آرمی ہے۔یاد رہے کہ ہونیوالے ان مقابلوں میں جسمانی اور فوجی صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے مشقیں 18 سے 23 اکتوبر تک ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…