جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ایران کی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش،چین نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )کے ذریعے ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ، راہداری منصوبہ میں ایران کی شمولیت چین اور ایران کے لئے فائدہ مند ہو گی ۔ پیر کوایرانی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں چینی سفیر نے کہا کہ چین سی پیک کے ذریعے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے ،چین کے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات بہترین ہیں ، ہم سجھتے ہیں کہ ایران بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ میں ایک اہم ملک ثابت ہو سکتا ہے اس لئے ہم ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ سی پیک ایک فائدہ منصوبہ ہے اس لئے تمام علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک مستقبل میں ایران سے چین کے لئے توانائی کی تجارت کا ذریعہ بن سکتا ہے اور ہم ایسے مواقع تلاش کر سکتے ہیں ۔ سی پیک فریم ورک کے تحت پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ، اس وقت16بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جن پر چین 13ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کئے جا چکے ہیں اور مستقبل میں اس کے ذریعے پاکستانی عوام کو مزید فائدے پہنچائے جاسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر گزشتہ ماہ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ملاقات میں سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے پاکستان کی جانب سے ایک مثبت اقدام قراردیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…