پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے پرانے امیدوار ن لیگ میں شامل

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی (این این آئی)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماؤں اورسابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر سردارہاشم علی مان اور سردار ضراراحمدمان نے عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث نالاں ہوکر تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کردیا۔انہوں نے وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین رکن قومی اسمبلی راناافضال حسین رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض متوقع ضلعی چیئرمین رانااحمدعتیق انورکی موجودگی میں اعلان کیاکہ ہم مسلم لیگ (ن)کے سربراہ میاں نوازشریف کی پالیسیوں اور تعمیروترقی کے حوالہ سے ملک کو خوشحالی کی جانب لے جانے پر مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں ۔میاں نوازشریف ایک بلند پایہ سیاسی لیڈرہیں اورپاکستان میں کوئی لیڈربھی ان کامقابلہ نہیں کر سکتاعمران خاں کے دھرنوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایاہے اور عوام عمران خاں سے بدظن ہوچکے ہیںیہ ملک وقوم کادشمن ہے عوام عمران خاں کی اصلیت جان چکی ہے اسے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہمیں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے یکجاہونے کی ضرورت ہے پوری قوم کو میاں نوازشریف کاساتھ دیناچاہیے تاکہ ملک میں غربت کاخاتمہ ہواور ملک میں خوشحالی کادوردورہ ہوانشاء اللہ نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کے منازل طے کرے گااس موقع پر منوں مٹھائی تقسیم کی گئی اور عوامی حلقوں نے مسلم لیگ میں شمولیت پر سردار برادران کوخراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…