جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

شہبازتاثیر کا اغواء،اہم کردار فورسز نے ٹھکانے لگادیا،حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)شیخوپورہ میں دوروز قبل انسداد دہشتگردی فورس کیساتھ مقابلے میں ہلاک ہونیوالے چھ دہشتگردوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی ،ہلاک ہونے والے ملزمان میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا ء میں اشتہاری اور پنجاب پولیس کی ریڈ بک میں شامل حاجی محمد بھی شامل ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے چھ دہشتگردوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے جن میں حاجی محمد، ساجد خان اور ریاض حسین شامل ہیں۔حاجی محمد سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث تھا اور پنجاب پولیس نے اسے اشتہاری قرار دے کر اس کا نام ریڈ بک میں شامل کر رکھا تھا ۔حاجی محمد اور اس کے دو ساتھیوں کا تعلق کوکی خیل قبائلی علاقہ جات سے ہے جبکہ حاجی محمد اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لئے کام کرتا تھامارے جانے والے مزید تین دہشتگردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…