ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پورا پاکستان بند کرکے دکھائیں گے کسی میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے، فیصل واوڈا الطاف حسین را اور نوازشریف مودی کے لیے کام کر رہے ہیں، رہنما تحریک انصاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے او ر عمران خان کی کال پر ہم پورا پاکستان بند کرکے دکھائیں گے اور ضرورت پڑی تو کراچی پھر بند کریں گے۔ملیر کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کل سندھ حکومت نے پورا کراچی بند کردیا، سلام شہدا ریلی میں 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے اور کنٹینر لگا کر شہر کے سارے راستے بند کر دیے گئے، اس واقعہ پر کس پر ایف آئی آر کٹے گی، وہاں کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا اور ہم جیسوں پر ایف آئی آریں کٹتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چور اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف احتساب ہو کر رہے گا، ہمیں جیلوں میں بند کردیں، ماریں یا دھمکیاں دیں لیکن ہم ان کا احتساب کرکے چھوڑیں گے، پر امن احتجاج ہمارا حق ہے اور عمران خان کی کال پر ہم پورا پاکستان بند کر کے دکھائیں گے اور ضرورت پڑی تو کراچی پھر بند کریں گے، کوئی بھی ہمیں نہیں روک سکتا۔فیصل واوڈ نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں یا احتساب کے لیے خود کو پیش کریں، وزیر اعظم ہی اپنے سیکیورٹی اداروں کی خبروں کو میڈیا میں لانے میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ایم کیو ایم ہے جب کہ الطاف حسین را کے لیے اور نوازشریف مودی کے لیے کام کر رہے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…