اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

خورشید شاہ آگ بگولہ،پتھر اُٹھاکر زمین پر دے مارا،ہاتھ اُٹھاکربددعائیں،حیرت انگیز صورتحال

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)خورشید شاہ آگ بگولہ،پتھر اُٹھاکر زمین پر دے مارا،ہاتھ اُٹھاکربددعائیں،حیرت انگیز صورتحال .قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ایکشن میں آگئے۔ سکھر ضلع میں جا ری سڑکوں کے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔روڈ میں بڑے بڑے پتھر دیکھ کر غصہ ہو گئے۔ پتھر اٹھا کر زمین پر دے ما رے ، خدا تمہارا بیڑا غرق کرے ، خورشید شاہ ٹھیکیدار اور انجینئر پر برس پڑے۔ روڈ کی دو بارہ تعمیر کا حکم ، پندرہ روز قبل دورہ کیا تھا تو یہی صورتحال تھی اب بھی وہی ہے ان ٹھیکیداروں اور انجینئر کی ملی بھگت کی وجہ سے حکومتیں بدنام ہو تی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سکھر میں ہوں اور ایکشن میں نہ ہوں تو یہ ہو ہی نہیں سکتا وہ جب بھی سکھر میں ہو تے ہیں جا ری ترقیاتی کاموں کا معائنہ ضرور کرتے ہیں آج بھی خورشید شاہ نے با گڑجی سے شکارپور کے علاقے جہانیان تک چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے روڈ کا معائنہ کیا وہ روڈ میں ایک بار پھر ٹھیکیدار کی جانب سے روڈ کی تعمیر میں بڑی بڑی پتھر ڈالنے پر آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے پتھر اٹھا کر غصے میں زمین پر ما رے اور ٹھیکدار اور انجنئیر کو دہائی دی کہ خدا تمہارا بیڑہ غرق کرے انہوں نے کہا کہ ان انجنئیروں اور ٹھیکیداروں کے وجہ سے حکومتیں بدنام ہو رہی ہیں خورشید شاہ نے ٹھیکیدار اور انجنئیرکو ھخم دیا کہ یہ پتھر نکال کر اس کی جگہ ریت ڈالی جا ئے میں دوبارہ دورہ کروں گا پندرہ دن قبل بھی دورہ کیا تھا مگر جو ہدایا ت دی تھیں ان پر عمل نہیں ہوا تھا اب دورہ کروں گا تو یہ صورتحال ہوئی تو نہیں بخشا جا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے بھی کہاں کہاں نظر رکھیں ایک جگہ نظر رکھتے ہیں تو دوسری جگہ ایسا ہوتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…