جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت لائن آف کنٹرول پرکشیدگی کیوں بڑھارہاہے؟نوازشریف اقوام متحدہ میں کلبھوشن کام نام کیوں نہیں لیا؟اعتزازاحسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی پی پی کے رہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ ایسانہ ہو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرکشیدگی بڑھاناپانامہ لیکس معاملے پرتوجہ ہٹانے کیلئے ہو ،وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کانام نہیں لیا،لوگ اس پرشک کرتے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ پانامہ لیکس کے بعدعوام میں بڑی تبدیلی آئی ہے ،عوام اس معاملے کے اصل حقائق جانناچاہتے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف کوچاہئے کہ اپنے نام کوصاف کریں ٗ وزیراعظم کسی بھی احتسابی عمل سے مکمل انکاری ہے ،وہ چاہتے ہیں کہ اپنااحتساب ہواوراپنے ٹی اوآرزبھی پیش کریں ،اس معاملے میں حکومت بالکل دفاعی پوزیشن میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے صاحبزادوں کے پاس پیسے کہاں سے آئے ؟اس کی وضاحت ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کثیرتعدادمیں لوگوں کواکٹھاکیاہے یہ ان کی ایک اچھی حکمت عملی تھی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بلوچستان میں بھارتی مداخلت اوربھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کاذکرنہ کرنالوگ ا س معاملے کو شک کی نگاہ سے دیکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ایسے وقت سامنے آئی ہے ایسانہ ہوکہ یہ کوئی عوام کی نظریں پانامہ لیکس معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے نہ کررہا ہو ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…