پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رائیونڈ میں جلسہ عام کے دوران وی آئی پی پاسز کے غلط استعمال کا انکشاف

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے رائیونڈ میں جلسہ عام کے دوران وی آئی پی پاسز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے ، بعض خواتین خلاف میرٹ وی آئی پی پاسز کا استعمال کر کے اسٹیج پر پہنچ گئیں ، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پارٹی خواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رائیونڈ میں جلسہ کے لئے اسٹیج پر استحقاق کے مطابق بیٹھنے والوں کی لسٹ بنا کر انکو وی آئی پی پاس جاری کئے گئے تھے تاہم جلسہ میں وی آئی پاسز کا غلط استعمال بھی کیا گیا ۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود ایک شخص اپنا وی آئی پی پاس نیچے پھینکنے کے لئے پہلے ادھر اُ دھر دیکھتا ہے اور ایک دفعہ اپنا وی آئی پی پاس جیب میں ڈال لیتا ہے۔موقع ملتے ہی یہ شخص وی آئی پی پاس نیچے پھینکتا ہے اورنیچے کھڑی خاتون اٹھا کر اسی پاس کے ذریعے اسٹیج پر پہنچ جاتی ہے۔اسی خاتون کو بعد میں ایک تصویر میں کپتان کے اسٹیج پر دیکھا جا سکتا ہے۔جہانگیر ترین ، عارف علوی کی فیملیز سمیت پارٹی کی سینئر خواتین نے عام خواتین پنڈال میں بیٹھ کر جلسہ دیکھا۔پارٹی خواتین نے وی آئی پی پاسز کے غلط استعمال پراحتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…