کوئٹہ ( این این آئی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے بتایا کہ اسکوارڈ چالیس پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہے جنہیں خود کش حملے روکنے کے لئے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے ، ٹارگٹ کلنگ یا کسی دھماکے سمیت نسگین نوعیت کے واقعات کی صورت میں انسداد خود کش بمبار فورس کا کام جائے وقوعہ اور اسپتالوں میں پہنچنا ہو گا جہاں مشکوک افراد پر نظر رکھیں گے ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے بتایا کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لئے ،سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں اگلے دس دنوں کیدوران خفیہ کیمرے نصب کر دئیے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔