منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

70سال کی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا ملک ۔۔پاکستان کا ہندوستان کے خلاف ایسا بیا ن کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 70سال میں سب سے بڑا جھوٹ ہے،بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں بھرپور انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا،کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا ہی نہیں اور نہ حصہ بنے گا،آزادکشمیر کا ہر شہری بلاتنخواہ پاکستان کا سپاہی ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 70سال میں سب سے بڑا جھوٹ ہے،بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں بھرپور انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا،کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا ہی نہیں اور نہ حصہ بنے گا،آزادکشمیر کا ہر شہری بلاتنخواہ پاکستان کا سپاہی ہے،وزیراعظم نوازشریف نے امن اور مذاکرات کی بات کی،ملکی دفاع کیلئے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں مگر ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی فوجی کشمیر میں انتہائی تنگ اور ذہنی تناؤ کا شکار ہیں،بھارت سمیت کئی ملک اقتصادی راہداری کو ناکام بنانا چاہتے ہیں،تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ موجودہ صورتحال میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اگر رائے ونڈ جانے والا جلوس واہگہ بارڈر کی طرف جاتا تو پاکستانی عوام کے حوصلے بڑھ جاتے،اشفاق مجید اور برہان وانی تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو ہیں،کشمیر میں جاری تحریک منزل مقصود پر پہنچ کر ہی دم لے گی،بھمبر سے خنجراب تک پہاڑ پاکستان کی فصیل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…