اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیرمین پی ٹی آئی اب ریاست کے سربراہ کا کام ہے وہ نواز شریف کی کرپشن کے کیس پر کارروائی کرے ، تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن اور نواز شریف کی آمریت کے خلاف تحریک انصاف متحد ہو کر کھڑی ہے جسے دیکھ کر مجھے فخر ہوتا ہے‘ رائیونڈ مارچ میں شرکت پر تمام بہادرخواتین کا خصوصی طور پر شکر گزار ہو ں جنہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے اور گرمی کے باوجود شرکت کو یقینی بنا یا ۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ تمام مشکلات اور روکاوٹوں کے باوجود رائیونڈ مارچ میں شرکت کرنے کے لیے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ‘ کرپشن اور نواز شریف کی آمریت کے خلاف تحریک انصاف متحد ہو کر کھڑی ہے جسے دیکھ کر مجھے فخر ہوتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ اب ریاست کے سربراہ کا کام ہے کہ وہ نواز شریف کی کرپشن کے کیس پر کارروائی کرے ۔انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ اداروں نے نواز شریف کی کرپشن کے خلاف کام نہ کیا تو محرم کے بعد اسلام آباد میں بڑی تعداد میں لوگ اکھٹے ہو کر احتساب کا مطالبہ کریں گے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رائیونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو فرعون کہنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ۔ جسٹس پارٹی کے منصف اعوان کی جانب سے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کو فرعون کہہ کر 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔ اگر انہوں نے 3روز میں قوم سے معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے رائیونڈ میں جلسہ عام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کو احتساب کے لئے خود کو پیش کرنے کے لئے محرم تک کی ڈیڈ لائن دی۔
محرم الحرم کے بعد کیا کرنے والا ہوں ؟ عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا
1
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں