پشاور(این این آئی)احتساب کمیشن نے کاروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سردار مشتاق کو گرفتار کرلیا ہے ۔سابق رکن قومی اسمبلی پر ورکر ویلفیئر بورڈ کی زمین میں خرد برد کا الزام ہے ۔احتساب کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق ہری پور سے مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم این اے سردار مشتاق پر سرکاری افسران محکمہ مال کے ساتھ ملی بھگت کر کے ورکر ویلفیئر بورڈ کی اراضی میں کروڑوں روپے خرد برد کا الزام ہے،ملزم کو جلد احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔