لاہور (این این آئی )بھارتی سکیورٹی فورسز نے اپنے شہریوں کودوسرے روز بھی پریڈ دیکھنے سے روکدیا جبکہ پاکستان رینجرز کی جانب سے قومی پرچم اتارنے کی پر تقریب کاروایتی جوش و خروش سے اہتمام کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے مسلسل دوسرے روز بھی اپنے شہریوں کو واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت سے روکدیا جسکے باعث بھارت کے پریڈ ہال میں ہُو کا عالم رہا جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان رینجرز کی جانب سے پر چم اتارنے کی تقریب روایتی جوش و خروش اور پر وقار طریقے سے منعقد کی گئی جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، پاکستان زندہ باد ، جیوے جیوے پاکستان کے بلند شگاف نعروں سے گونجتی رہی ۔