اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ گروپ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر عابد عبداللہ کو پشاور میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کے ڈرائیور کی جانب سے پولیس کو دی گئی ایک رپورٹ گردش کررہی ہے جس میں ان کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا ہے۔عابد عبداللہ جنگ پشاور کے لانچ کے لیے شہر میں موجود تھے اور رات سوا 3 بجے کے قریب حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں اخبار کے پریس سے نکل کر پی سی ہوٹل واپس جارہے تھے کہ عمر گلاس فیکٹری کے قریب دو کاروں میں سوار چھ سے آٹھ مسلح افراد نے ان کی گاڑی روک لی۔تین افراد زبردستی ان کی گاڑی میں بیٹھ گئے اور کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں۔ پھر وہ گاڑی کو براستہ یونیورسٹی روڈ پی سی ہوٹل کی جانب لے گئے اور فردوس کے قریب ہائر سکینڈری سکول نمبرون کے یوٹرن پر گاڑی موڑنے کی ہدایت کی۔سکول کے قریب گاڑی روک کر انہوں نے عابد عبداللہ سے کہا کہ بہت جلد شاہ زیب خانزادہ، حامد میر اور نجم سیٹھی بھی ان کے مہمان بنیں گے۔مسلح افراد نے ڈرائیور کو گاڑی میں سر نیچے کرکے بیٹھنے کی ہدایت کی اور عابد عبداللہ کو پیچھے نامعلوم سمت کی جانب لے گئے۔ڈرائیور کے مطابق وہ خوف کے مارے اپنی جگہ پر پندرہ منٹ ساکت بیٹھا رہا اور بعد میں گاڑی کو حیات آباد جنگ پریس لے گیا۔عابد عبداللہ کے ڈرائیور کی جانب سے یہ درخواست ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کو دی گئی ہے۔جنگ گروپ اور عابد عبداللہ کے اہلخانہ کی جانب سے اس خبر کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی۔
سینئر ترین صحافی رات گئے اچانک اغواء!! پاکستان کے یہ نامور اینکر پرسن/ صحافی بھی جلدہمارے مہمان بنیں گے۔۔اغواء کاروں کے بیان نے ہلچل مچا دی
29
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں