منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت نہیں بلکہ ۔۔!جنوبی ایشیا کے6ممالک میں سب سے زیادہ کس ملک میں پاکستانی قید ہیں؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں 242 جبکہ بھارت میں 231 پاکستانی قید ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے 6 ممالک میں کل 634 پاکستانی قید ہیں، سب سے زیادہ قیدی افغانستان میں ہیں جن کی تعداد 242 ہے جبکہ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 231 ہے، اس کے علاوہ سری لنکا میں 82، بنگلادیش میں42، نیپال میں 28 اورمالدیپ میں 9 پاکستانی قید ہیں، پاکستانی سفارتخانے ان قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کررہے ہیں۔ایک کے جواب میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ یورپ میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران اسلام مخالف رجحان ابھرا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں آوازاٹھا رہا ہے، مختلف ممالک میں ہمارے مشنز پاکستانی مسلمانوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اس کے علاوہ یورپی پارلیمانوں اورفیصلہ سازوں کواسلام سے متعلق غلط فہمیوں سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…