پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آج سے بڑا کام شروع، نواز شریف کو خطرہ ہوا تو وہ ۔۔۔!عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اپیل کی سماعت اچھا اقدام ہے ، نواز شریف کو خطرہ ہوا تو وہ سپریم کورٹ پر حملہ کردیں گے ، وزیر داخلہ تحفظ دیں ، 30ستمبر کو اداروں کو بتائیں گے کہ حق کیسے لینا ہے کیونکہ یہ دن پاکستان میں فیصلہ کن دن ہو گا اور پوری قوم متحد ہو گی،پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر کے رہیں گے،پاناما لیکس پر بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے، کرپشن سے متعلق تمام ثبوت عدالت کے سامنے رکھیں گے، امید ہے عدالتیں اچھا فیصلہ کریں گی،عوام میرے لئے نہیں پاکستان کیلئے مارچ میں شرکت کریں ،آج سے رائے ونڈ میں جشن شروع ہو جائے گا ،کل تیس مارچ کو پاکستان کی ایک نئی تاریخ بنائیں گے ،اگر عوام نے کرپشن پر آنکھیں بند کر لیں تو پاکستان کا مستقبل اندھیروں میں ڈوبا رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری کی رہائشگاہ پر گفتگو اور پارٹی کی طرف سے لاہور کے مختلف مقامات پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے زمان پارک میں وکلا ء کی ٹیم سے مشاورت بھی کی جس میں قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان ، چوہدری محمد سرور ، خورشید محمود قصوری ،جمشید اقبال چیمہ ، میاں محمودالرشیداور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ پاناما لیکس پر بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے، کرپشن سے متعلق تمام ثبوت عدالت کے سامنے رکھیں گے، امید ہے عدالتیں اچھا فیصلہ کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تمام ادارے ڈرے ہوئے ہیں اور ہم نے اداروں کو متحرک کرنا ہے ۔الیکشن کمیشن انصاف کی بجائے مجرموں کو بچارہاہے تاہم اگر الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر کے بعد کوئی تاریخ دی تو پھر ہم بھی تاریخ دیں گے اورپاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر کے رہیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہماری اپیل کی سماعت کا اچھا فیصلہ کیا لہٰذا وزیرداخلہ سپریم کورٹ کو تحفظ دیں، کوئی پتہ نہیں ہمیں ڈرانے والے اور ڈنڈے والے سپریم کورٹ پہنچ جائیں کیونکہ حکمران جماعت پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے لہٰذ ااگر نواز شریف کو خطرہ ہوا تو سپریم کورٹ پر حملہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں لہٰذاکسان 30 ستمبر کو ہمارے مارچ میں آئیں ان کی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کو اداروں کو بتائیں گے کہ حق کیسے لینا ہے کیونکہ یہ دن پاکستان میں فیصلہ کن دن ہو گا اور پوری قوم 30ستمبر کو متحد ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس الزامات نہیں ثبوت ہیں ،تیس ستمبر کو قوم نے تمام اداروں کو بتانا ہے کہ ہم انصاف مانگ رہے ہیں جو ابھی تک ہمیں نہیں ملا تا،جب سے پاناما لیکس کا معاملہ شروع ہوا ہے تب سے پاکستان کے ادارے خوفزدہ ہیں کہ بادشاہ سلامت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کردیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے مگر اداروں کو سانپ سونگھا ہوا ہے ، جب ادارے تباہ ہوتے ہیں تو ملک بھی تباہ ہو جاتا ہے اور پاکستان میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے کمزور ہیں اسی لیے ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے کیس میں لیکشن کمیشن نے پہلے اتنی لمبی تاریخ دیدی اور جب آج پہنچے تونواز شریف کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں جس کے بعداب 11اکتوبر کی تاریخ دیدی گئی ہے ۔ عمران خان نے لاہور میں کسانوں پر یلغار پرگہری تشویش کااظہار کیا اور کہاکہ موجود حکومت میں جتناظلم کسانوں پر کیا گیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ30 ستمبر کو رائیونڈ میں تاریخ رقم کریں گے ، حکمرانوں کو فرار کارستہ دیں گے نہ ہی لوٹا گیا سرمایہ ہضم کرنے دیں گے۔تحریک انصاف حکمرانوں کے احتساب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رائیونڈ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے لاہور کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ کے دورے کئے اور کارکنان سے خطاب کیا۔ سبزی منڈی بادامی باغ میں تحریک انصاف کے رہنماں حامد زمان ،یاسر گیلانی، اکبر خان ، فاروق خان ،بھاٹی چوک میں محمد خان مدنی ،وقار خان ، ناصر باغ میں ڈاکٹریاسمین راشد، زبیرنیازی ، بابو صابو حماد اظہر، شیخ امتیاز ، میاں اکرم عثمان، ارشادڈوگر ، اچھرہ میں عبدالعلیم خان، شعیب صدیقی ، میاں اسلم اقبال، لبرٹی چوک شفقت محمود ، میاں محمودالرشید، مراد راس ، گھاس منڈی عاطف چوہدری ، مغل پورہ جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ ،ولیداقبال ، طارق حمید ، غازی چوک حامدخان،علی امتیاز وڑائچ ، اویس یونس، حافظ فرحت عباس ، واپڈا ٹان ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کارکنوں کے ہمراہ عمران خان کا پرتباک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔عمران خان نے کیمپوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانامہ لیکس تحریک انصاف یا اپوزیشن کا پیدا کردہ نہیں ہے یہ بین الاقوامی ایشو ہے ، وزیراعظم اور ان کی فیملی کا پانامہ لیکس میں نام آیا ہے اس لئے ان کو عوام کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پچھلے چھ ماہ سے نوازشریف پانامہ لیکس پر جواب نہیں رہے ۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ نے اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، اگروزیراعظم ہمارے سوالوں کا جواب دے دیتے تو ہمیں سڑکوں پر نہ آنا پڑتا۔(ن)کے درباری بھی جانتے ہیں کہ نوازشریف نے کرپشن کی ہے اور ٹیکس چوری میں ملوث ہیں اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بیرون ملک لے کر گئے ہیں، جھوٹ بولنا نوازشریف کی عادت بن چکا ہے ، احتساب کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، عوام تیس ستمبر کو رائے ونڈ مارچ میں بھرپورشرکت کرے گی ، زندہ دلان لاہور ہمیشہ تحریک انصاف کی کال لبیک کہا ، تیس ستمبر رائے ونڈ مارچ پر پوری قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں، کرپٹ مافیا احتساب کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…