کوئٹہ ( این این آئی )پاک بھارت شدید کشیدگی کے ماحول میں ایران کے اقدام پر پاکستان ششدر، ایرانی بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی جاری بدھ کو پنجگور میں تین مارٹر گولے فائر ۔ تفصیلات مطابق بدھ کو پنجگور کے نواحی علاقے پراگ کو ہ میں ایرانی بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں دو گولے داغے گئے جوایف سی چیک پوسٹ کے قریب گرکر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے جبکہ تیسرا گولہ کلی کریم داد میں آبادی کے قریب گرا دونوں واقعات میں خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے باعث علاقے میں شدید خوف و حراس پھیل گیا ۔