کوئٹہ (این این آئی)وزیر داخلہ بلوچستان اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما میر سر فرازبگٹی نے کہا ہے کہ اگر واقع ہی ڈاکٹر اللہ نظر زندہ ہیں تو اپنے سامنے دن اور سا ل رکھ کر ویڈیو بیان جاری کریں تو ہم انکو زندہ تسلیم کر لیں گے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کو این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نظر کے کئی اخباری بیانا ت جاری ہوتے رہتے ہیں اس سے یہ ثا بت نہیں ہوتا کہ وہ زندہ ہیں ہم انکو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ سانحہ 8 اگست کے بارے میں مذمتی بیان کی ویڈیو ریکارڈنڈنگ تاریخ کے ساتھ جاری کریں تو ہم انھیں زندہ تسلیم کر لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر اللہ نظر کا ٹائمز آف انڈیا کو دیا گیا انٹرویو نہیں پڑھا اس طرح کے انٹر ویو جعلی بھی ہو سکتے ہیں اگر وہ زندہ ہیں اور کہیں بھی موجود ہیں تو تاریخوں کے ساتھ ریکارڈنگ جاری کر یں ہم انکو زندہ تسلیم کر لیں گے اور انکا پیچھا کر کے جہا ں بھی وہ چھپا ہو گا اسکو ماردیا جائیگا دہشت گردوں کو کسی صورت میں معا ف نہیں کیا جائیگا انہوں نے برطا نیہ جا نے کی سختی سے تردید کی انہوں نے کہا کہ وہ برطا نیہ نہیں جارہے نہ ہی انہوں نے برطانیہ کے ویز ے کی درخواست دی ہے ۔