منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں ہلچل،پولیس ، رینجرز اور حسا س ادارے نکل پڑے،بڑا کام ہوگیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں ہلچل،پولیس ، رینجرز اور حسا س ادارے نکل پڑے،بڑا کام ہوگیا،وفاقی دارا لحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ کورال اورتھا نہ کھنہ کے علا قوں کو رال ، غوری ٹاؤ ن ،کھنہ ڈاک ، سوہا ن ، ضیا مسجد ، شکریا ل اور گر دونو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران15مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانو ں میں منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کو رال اور تھا نہ کھنہ کے علاقوں میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے کو رال ، غوری ٹاؤ ن ،کھنہ ڈاک ، سوہا ن ، ضیا مسجد ، شکریا ل اور گر دونو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران15مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تھا نوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ،ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…