جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوشت خور ایک بار پھر ہوشیار ہو جائیں کیونکہ۔۔۔!

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نارنگ منڈی کے گردونواح میں ایک ہی رات میں 30سے زائد گدھے چوری ہوگئے ،منظم گروہوں نے کھالیں اتارکر ان کے ڈھانچے دیہاتوں کے باہرویرانے میں پھینک دیئے ،ایک بھی گدھاچورگرفتارنہ ہوسکا ۔بتایاجاتاہے کہ کیرانوالی میں 11گدھے ،امین شاہ دھگانہ میں 4 ،کوٹلی جٹھول میں4 ،نارنگ ریلوے پھاٹک پر2 ،ڈیرہ اشرف میں2،کالاخطائی میں2 ،ملک پو ر میں4 اور کالاخطائی روڈ پر 2گدھوں کو چوری کرنے کے بعدانہیں ویرانے میں لے جاکر بڑی بے دردی سے ہلاک کرنے کے بعدان کی کھالیں اتارکر ڈھانچے ویرانوں میں پھینک دیئے گئے ۔حیران کن بات یہ ہے کہ دس دیہاتوں میں لاکھوں روپے کے گدھے چوری ہوگئے لیکن عجیب اتفاق ہے کہ گدھوں کے قریب سوئے ہوئے مالکان بھی چوروں کونہ پکڑ سکے ۔گدھوں کے مالکان میں محمداصغرارشادافضال میو اکرم مالک طارق اسماعیل امین ملک اشفاق وغیرہ نے بتایاکہ پولیس کو تحریری درخواستیں دے دی گئیں ہیں لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔‎
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملتان میں گدھے ذبح کرنے والے ملزمان کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تھا۔علاقے کے لوگوں کیمطابق شجاع آباد کے ایک بھٹہ مزدوررمضا ن کا گدھا گزشتہ رات چو ری ہو گیا تھا۔ جس کی تلاش کے دوران اْسے اطلاع ملی کہ علی ٹاوٴن کے مکینوں نے دونامعلوم افراد کو گدھا ذبح کرتے رنگے ہا تھو ں پکڑلیا ہے۔تھا نہ سٹی پو لیس شجاع آباد نے بھی موقع پرپہنچ کرملزمان پرہا تھ صا ف کئے اور انھیں تھا نے لے گئے۔تاہم بعد میں ملزمان کو بغیرکسی کارروائی کے چھوڑدیاگیا میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…