اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نندی پور پاور پراجیکٹ کے ریکارڈ کو جلانے کے الزام میں گرفتار ملزم نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملزم بلقیار خان نے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے فرنس آئل کا ریکارڈ کیپٹن (ر) مہتاب عالم کے کہنے پر ضائع کیا۔ ملزم بلیقار خان نے مبینہ طور پر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیپٹن (ر) مہتاب عالم نے ہی جھوٹ بول کر مقدمے میں پھنسا دیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم بلیقاز خان تفتیش کے دوران انتہائی اہم انکشافات کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مقدمے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اسے نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئندہ چند روز میں یہ مقدمہ نیب کو دیدیا جائے گا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج کروانے والا کیپٹن(ر) مہتاب عالم ہے اور ملزم اسی کیخلاف بیان دے رہا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس مقدمے کے پیچھے بہت بڑے انکشافات موجود ہیں اور کوئی بڑی کہانی منظر عام پر آنے والی ہے۔