ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں اتنے خودکش بمبار بھیجوں گا کہ پوری وادی بھارت کیلئے قبرستان بن جائے گی، یہ دھمکی کس نے دی؟بھارت کے اوسان خطا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ جہاد کونسل کی اکائی حزب المجاہدین جموں کشمیر کے سربراہ سید یوسف شاہ المعروف سید صلاح الدین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہلی میں قائم اپنا سفارتخانہ بند کرے ہائی کمشنر واپس بلائے بھارت سے تمام روابط ختم کئے جائیں حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دھرنا کا انعقاد کرے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں صلاح الدین نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں اتنے خودکش بمبار تیار کریں گے پوری وادی بھارت کے لیے قبرستان بن جائے گی مسلح جدوجہد کے علاوہ کشمیر کی آزادی کا کوئی راستہ نہیں کشمیر کی خودمختاری چاہنے والوں سے بھی انھوں نے اپیل کی کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کریں برہان وانی کی قربانی سے شروع ہونے والی تحریک دبانا اب ممکن نہیں کشمیری آج بھی اتنے ہی پر عزم ہیں جتنے 70 سال قبل تھے پٹھانکوٹ حملے کے متعلق ایک بار پھر انھوں نے دعوی کیا کہ یہ حملہ متحدہ جہاد کونسل نے کیا تھا جدوجہد صرف مقامی لوگ کر رہے ہیں بیرونی طاقتوں کے عناصر یاباہر کے لوگ اس تحریک میں شامل نہیں نہتے لوگ مسلح افواج کے تسلط کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں افغانستان عراق شام سے کشمیر کی تحریک کا کوئی موازنہ نہیں حالیہ تحریک میں جتنے لوگ شہید ہوئے وہ سب کشمیری ہیں کوئی پاکستانی اس تحریک میں نہ شہید ہوا نہ زخمی ہوا صرف بھارت نہیں تمام عالمی طاقتوں کو پتہ ہے کہ اگر رائے شماری ہوئی تو کشمیری بھارت سے علیحدگی چاہیں گے افغانستان پر قبضے کے خلاف امریکی سرپرستی میں طالبان نے روس سے آزادی لی بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں جب تک وہ کشمیر کو متنازعہ نہیں مانتا کشمیر کی جنگ آزادی اب پورے خطے میں پھیلے گی اندھراپردیش مدراس آسام ناگالینڈ ہریانہ بہار دلی سے آکر بھارتی فوجی ہمارے گھروں میں گھس کر کشمیری مرد وخواتین بچے شہید اور زخمی کریں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کریں تو پھر ہمیں حق ہے کہ خودکش بمبار تیار کریں بھارتی فوجیوں پر حملے کر کے انتقام کی کوشش کریں 87 میں کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست کو انھوں نے سازش قرار دیا۔

کشمیر میں بھارتی مظالم اور فوج میں اضافہ پر تبصرہ کرتے ہوئے  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری شمائل ریاض نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چھاونی نہیں بننے دیں گے پاکستان تحریک انصاف اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز کو پر پلیٹ فارم پر بلند کرتی رہے گی دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے دور نہیں رکھ سکتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے خون سے کھیلی جانے والی ہولی اب مذید نہیں چلنے دیں گے ‘تجارت کے آڑ میں کشمیریوں کی تحریک کا سودا قبول نہیں عمران خان امید کی کرن قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دورہ امریکہ نہایت اہمیت کا حامل مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر اجا گر کر نے کا سہرا بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کے سر ہے دنیا کا ہر فرد اور کشمیری ہندوستان کی مکاری اور عیاری سے واقف ہو چکا ہے کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے ایک لمحہ کی تاخیر نہیں کرئیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسگمہ میں وفد سے ملاقات میں کیاچوہدری شمائل ریاض نے کہا کہ بیس کیمپ کشمیر وطن کی آزادی اور پاکستان کی وحدت ، سلامتی اور استحکام کیلئے مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور بھارتی غرور کو خاک میں ملانے کیلئے بے تاب ہے مقبوضہ کشمیر کے مرد و زن نے جس بہادری جذبہ ایمانی اور عزم کے ساتھ اپنی آزادی کیلئے اپنی جانوں ، عزتوں اور جائیدادوں کی قربانی دی ہے دنیا کی تاریخ میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ، بھارت دنیا کا بڑا دہشت گرد اور مکار ملک ہے پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر مقبوضہ کشمیر کے اندر پیلٹ گنوں سے کشمیری نوجوانوں ، بچوں ، بوڑھوں اور خواتین پر انسانی تاریخ کے بد ترین مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر ہم نے بھارت کو اس کی اوقات یاد نہ دلائی تو یہ تاریخی سانحہ ہو گا چوہدری شمائل ریاض نے کہا کہ اس وقت سرینگر کے اندر ہماری بچیاں اور بچے ظلم و بربریت کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں اور پکار و للکار کر کہہ رہے ہیں کہ ’’پاکستان زندہ باد،پاکستان زندہ باد‘‘بیس کیمپ کی سیاسی قیادت اور حکومت کو اس مشکل گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کو تنہاء نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ بیس کیمپ کا بچہ بچہ آپ کی کال پر خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہے ۔

جبکہ  آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور چیف کوارڈینٹر وکلاء آزادی کشمیر لانگ مارچ امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے جس طرح سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اندھا ، سینکڑوں کو شہید اور بچوں کا قتل عام کیاجارہا ہے ۔ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ بار نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست بھر کے وکلاء 4اکتوبر 2016ء کو چکوٹھی بارڈر تک لانگ مارچ کرینگے ۔ پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء پوری دنیا میںآئین ، قانون اور انسانی حقوق کے محافظ کنٹرول لائن پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر اور جموں بار کے وکلاء سے بھی اپیل ہے کہ وہ 4اکتوبر کو چکوٹھی بارڈر کی طرف پرامن احتجاج کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی جملہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خطوط لکھ دئیے گئے ہیں کہ وہ اس احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ 4اکتوبر کو وکلاء صبح دس بجے سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد سے چکوٹھی باڈرر کی طرف لانگ مارچ کرینگے وہ اپنے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھا کر بھارتی ظلم و ستم کیخلاف پرامن احتجاجی مارچ کرینگے اور پوری دنیا کو یہ باور کرائیں گے کہ بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا ہے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہاء کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 3اکتوبر کو شام کو مظفرآباد میں آزادکشمیر سپریم کورٹ کے وکلاء کا کنونشن ہوگا۔ جس میں لانگ مارچ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی اور رات کو وکلاء مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ بھی کرینگے ۔
دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل آزادکشمیر فرحت علی میر کی زیر صدارت27اکتوبر کوبھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوجیں اتارنے کے دن کوہر سال کی طرح رواں سال بھی یوم سیاہ کے طور پر منانے کے انتظامات کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر محمودالحسن راجہ،سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ظہیر الدین قریشی، سیکرٹری سیراء سردار ظفر خان، سیکرٹری تعلیم سکولز ارشادقریشی،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات ،کمشنرزصاحبان ،ڈی آئی جیز ،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کی غاصب اور قابض پیراملٹری فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کو بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے لانے کے لیے ریاسست بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ یوم سیاہ کی تقریبات میں تمام سیاسی جماعتوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا۔اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تحریک آزادی کشمیرکے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھرپور اندازمیں خراج تحسین پیش کیا جائیگا اور انکی اخلاقی، سیاسی وسفارتی حمایت جاری رکھتے ہوئے انٹرنیشنل فورمز پر مسئلہ کشمیرکو بہتر انداز میں ا جاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات بھی کیے جائیں گے۔اجلاس میں بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے استعمال،مسلسل کرفیو کے نفاذ ،نہتے کشمیریوں کے قتل عام، اغواء، خواتین کی آبروریزی اور ٹارچر سیلوں میں نوجوانوں کی اموات کی بھرپور مذمت کی گئی۔یاد رہے کی بھارت نے 27اکتوبر1947کوعالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی آواز کو دباتے ہوئے اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں اتاریں اور ریاست کے نصف سے زائد حصے پر غاصبانہ قبضہ جما لیا تھا ۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونو ں اطراف بسنے والے کشمیری ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں ۔

اسی سلسلے میں چکوٹھی لانگ مارچ کی تیاریاں بھی زوروں پر ہیں ۔ سپریم کورٹ بار اور آزاد کشمیر کے وکلا برادری کی جانب سے چکوٹھی لانگ مارچ نہایت اہمیت کا حامل بھرپور شرکت کریں گے ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے ‘سپریم کورٹ بار کی جانب سے وکلا برادری لانگ مارچ میں بھی بھرپور شرکت کرئے گی4 اکتوبر صدر ڈسٹرکٹ بار کی قیادت میں وکلا برادری چکوٹھی کے مقام پر ہونے والے مارچ میں شرکت کو یقینی بنائیں بھارت فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم بربریت پر خاموش نہیں رہیں گے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق جب تک نہیں مل جاتا وکلا برادری اپنا بھرپور رول ادا کر تی رہے گی اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خوداریت دلوانے کے لئے قراردادوں پر عمل درامد کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امید وار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور حاجی عبدلقیوم قمر ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ بار میرپور نے ہمیشہ ہر مسئلہ پر ہر اول دستہ کا رول ادا کیا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لانگ مارچ کی کال پر سپریم کورٹ بار کے ساتھ چکوٹھی کے مقام پر شر کت کر کے یہ پیغام دیں گے کہ کشمیری قوم اپنا حق کسی بھی صورت نہیں چھوڑے گی4اکتوبر کو چکوٹھی کے مقام پرہونے والے لانگ مارچ میں بھرپور انداز میں شر کت کی جائے گی حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ چکوٹھی لانگ مارچ کے دور رس نتائج ملیں گے سپریم کورٹ کی چکوٹھی لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور میرپور آزاد کشمیر بھر سے وککلا برادری لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی شر کت کو یقینی بنائیں مسئلہ کشمیر بر صغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے بغیر پاکستان نہ مکمل ہے بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف تمام سیاسی وسماجی وکلا، صحافتی برادری کو آواز بلند کر نا ہو گی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے وکلا برداری ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور اس میں کوئی دیقیقہ فروگزاشت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کاپانی بند کرنے کے حوالے سے سابق وزیر ماحولیات وممبر اسمبلی شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دے کر اپنے کمینے پن کا ثبوت دیا ہے ،سوشلزم کا پرچار کرنے والا بھارت آج اقوام عالم کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے ،اقوام متحدہ مودی کا سازشوں کا نوٹس لے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بھارت کئی عشروں سے کشمیری قوم کی نسل کشی میں مصروف عمل ہے لیکن کشمیریوں کی رائے تبدیل نہ کر سکا، خطہ کشمیر میں بسنے والے غیور عوام کے دل آج بھی پاکستانی قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر امن عام کسی صورت ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں ہی مسئلہ کشمیر حل ہو گا ہم اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے بھارت گیڈر بھبھکیوں سے ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہاہے اسے خبر ہونی چاہیے کہ پاکستانی قوم کے سپوت اس انتظار میں ہیں کہ بھارت پہل کرے اور اسے ایسا سبق سکھائیں کہ دنیا دیکھتی رہ جائے ہم مودی جیسے کئی فرعونوں سے لڑ چکے ہیں آزادی ہماری منزل ہے اس راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے ممبر اسمبلی نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم عملی جدوجہد کے قائل ہیں جب بھی ضرورت پڑی ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔

وزیراعظم کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا معاملہ اٹھانے کے حوال سے مسلم لیگ (ن) ضلع کوٹلی کے سیکرٹری اطلاعات شہباز علی حیدری،یوتھ ونگ کوٹلی سٹی کے جنرل سیکٹری راجہ فیصل حسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی بہترین ترجمانی کی ۔ کشمیر میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد ہو گا ۔ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ۔ میاں نواز شریف کے خطاب کے بعد بھارت نے سرخ جھنڈیاں اتار کر سفید جھنڈیاں لہرا دی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نیاپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ دونوں راہنماؤں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے تباہ حال پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت میں اضافہ ہوا تو وہ کشمیریوں کی حمائت میں اقوام متحدہ جا پہنچے ۔ انھوں نے عالمی برادری کو بھارت کے ظلم و ستم سے آگاہ کیا ۔ بھارت جو آزاد کشمیر اور پاکستان پر حملے کے لئے تیار بیٹھا تھا ۔ میاں صاحب کے خطاب کے بعد ٹھنڈا پڑ گیا ۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے سرخ جھنڈیاں لگا کر جنگ کا عزم ظاہر کر رکھا تھا ۔ اب وہاں سفید جھنڈیاں لہرارہی ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر کشمیر کی آزادی کے لئے سنجیدہ ہیں ۔ اور انھی کی قیادت میں کشمیر آزاد ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…