لاہور( این این آئی)تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت قائم عدالتوں کے مقدمات انسداد دہشتگردی عدالتوں کو منتقل کر دیئے گئے جبکہ اس سلسلہ میں وفاقی حکومت کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر کے آگاہ بھی کر دیا گیا۔ تحفظ پاکستان ایکٹ میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے خصوصی عدالتیں غیر فعال ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت سینکڑوں مقدمات زیرالتوا تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تمام مقدمات انسداد دہشتگردی عدالتوں کو منتقل کر کے وفاقی حکومت کو مقدمات کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔