اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گردی کی نشاندہی پر پولیس اور حساس ادارے نے غازی گوٹھ میں قبرستان میں دفن بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ گرفتار کالعدم تنظیم کے ملزم عالمگیر کی نشاندہی پر اورنگی ٹاؤن غاری گوٹھ میں آپریشن کیا اور قبرستان میں کھدائی کے بعد چھ ایس ایم جیز ، چار رپیٹر ، چھ راکٹ لانچر ، آوان بم ، ہینڈ گرینیڈ ، ڈیٹونیٹر اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق اسلحہ محرم الحرام میں دہشت گردی کے لیے چھایا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار عابد فاروقی کے مطابق برآمد کیا گیا بارودی مواد انتہائی مہلک تھا جو کافی تباہ پھیلا سکتا تھا۔ اس سے قبل رینجرز نے قصبہ کالونی سے ایک ایل ایم جی ، 7 ایس ایم جی ، دو ٹرپل ٹو رائفلیں اور 2 ہزار سے زائد سے گولیاں برآمد کر لیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔