اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی بیانات عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ سرتاج عزیز نے سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی بیانات اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ رسائی کا جواب تیار کرلیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت افواج میں اضافہ کررہا ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر او آئی سی اقوام متحدہ سمیت دیگر تنظیموں کو خطوط لکھے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی سطح پر ہماری حمایت کی گئی، کشمیر کا اصل مسئلہ دیر پا حل ہے کشمیریوں کی تحریک آزادی رنگ لائے گی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کشمیر میں مظالم کی تصاویر دکھائیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ ہمارا بڑا کارنامہ ہے ہم نے بھارت کی بالا دستی قبول نہیں کی، کشمیر کی صورتحال بھارت کی پالیسی کا ردعمل ہے، مودی کی کوشش ہے کہ بھارت کی بالادستی قائم ہو۔سرتاج عزیز نے کہا کہ مودی کی بالادستی کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں ، کشمیر میں بھارت مظالم کی عالمی سطح پر انکوائری کرائی جائے،سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہدآزادی کا روڈ میپ ابھر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے اس کامقدمہ دنیاکے ہرفوم پرلڑیں گے ۔