پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایچ ای سی نے اعلی تعلیم کے 57پروگرام بندکردیئے ،یونیورسٹیوں کے نام بھی سامنے آگئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مختلف جامعات میں چلنے والے 31 پی ایچ ڈی اور 26 ایم فل پروگرامز بند کردیئے۔ ایچ ای س کے مطابق جامعات کی جانب سے مقاصد کے حصول کی ناکامی پر یہ پروگرامز بند کیے گئے۔ایچ ای سی کے چیئرپرسن ڈاکڑ مختار احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایچ ای سی بہتر اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ہمیشہ سرگرم رہتی ہے، تاہم ان اصولوں پر کاربند نہ رہنے والی جامعات کے خلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ڈاکٹرمختارنے کہاکہ ایچ ای سی آرڈیننس میں تبدیلی اور بہترین لانے کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے، اپنے حالیہ مختلف سرکاری اور نجی جامعات کے دوروں سے متعلق چیئرپرسن ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ غیر معیاری ریسرچ اور تعلیم کے بعد 56 پی ایچ ڈی اور دس ایم فل پروگرامز کو بند کردیا گیا ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے مختلف جامعات کی نگرانی اور ان کے معیار سے متعلق بھی جانچ پڑتال جاری ہے، نئی رپورٹ کے مطابق 21 ایم فل، جب کہ 195 پی ایچ ڈیز میں مختلف خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔نجی ٹی وی نے دعوی کیاہے کہ ایچ ای سی ذرائع کے مطابق اقرا نیشنل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد، بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سمیت مختلف جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کو بند کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…