کراچی ( این این آئی ) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ میں نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ بہت پہلے ڈاکٹر فاروق ستار کو دے دیا تھا ۔ یہ ان کی صوابدید ہے کہ وہ کب جمع کراتے ہیں ۔ جمعہ کو اپنے واٹس ایپ پیغام میں ارم عظیم فاروق نے کہا کہ مجھے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ استعفیٰ دیتے وقت مجھے موجود ہونا چاہئے ۔ جب میں وطن واپس آؤں گی تو ضابطے کی یہ کارروائی بھی مکمل کر لوں گی ۔