بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

جنگی تیاریاں،تربت، مکران، جیوانی اور اورماڑہ میں پاک بحریہ نے بڑا کام شروع کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے ساحلی علاقوں تربت، مکران، جیوانی اور اورماڑہ میں بحری مشقوں میں مشغول پاک بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایڈمرل کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور گوادر بندر گاہ کی سکیورٹی خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف نے اہم ترین میری ٹائم انفراسٹرکچر کے بحری دفاع اور پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی کسی بھی قسم کے خطرات سے حفاظت کے سلسلے میں پاک بحریہ کے عزم صمیم کا اظہار کیا ۔ ایڈمرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو سکیورٹی کی فراہمی اور دشمن کے کسی بھی ناپاک عزم کو خاک میں ملانے کے لئے پاک بحریہ مکمل طور پر تیار ہے۔ ساحلی علاقوں میں تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوران وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے میری ٹائم سرحدوں کے مقدس فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں ان کی انتھک محنت، فرض شناسی اور بلند حوصلے کی تعریف کی اور ملکی بحری دفاع کے سلسلے میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…