اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ اس اہم ترین ٹیلی فون کال میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے مابین ہونے والی اس کال میں کشمیر صورتحال ،بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور خطے کی صورتحال سے متعلق اہم ترین امور زیر بحث آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف کے مابین رات گئے رابطہ ہوا ہے جس کو سفارتی حلقوں میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے ۔ اس ٹیلی فونک رابطے میں کشمیر کی صورت حال ، بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور دیگر علاقائی امور کے علاوہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گیے ۔ اس رابطے کی اہمیت اس لحاظ سے بھی زیادہ ہے کہ یہ رابطہ وزیراعظم کے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل کیا گیا ہے ۔ امریکہ میں موجود سفارتی حلقے نواز شریف کے اس دورہ امریکہ کو مشن کشمیر کا نام دے رہے ہیں ۔ جبکہ پر نواز شریف کی جانب سے تمام ملاقاتوں میں اس معاملے کو اٹھایا گیا ہے ۔ جس کے بعد سفارتی حلقے اس ٹیلی فون کال اور اس کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے کئے جانے والے خطاب پر خصوصی نظریں لگائے بیٹھے ہیں ۔ حاس