ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

100فیصد تیار ہیں،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی قیمت چکانا پڑے گی ، ایل او سی پر کچھ ہوا تو۔۔! پاکستان نے کھری کھری سنادیں

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اوڑی حملے سے متعلق بھارتی الزامات آزادی کشمیر کی تحریک دبانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے،بھارتی افواج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے اور آزادی کشمیر کی تحریک کو نظر انداز کرنے کیلئے پاکستان پر الزام لگایا جارہا ہے،ہم بھارت کو جواب دینے کے لئے 100فیصد تیار ہیں ،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی قیمت چکانا پڑے گی،،ممکن ہے بھارت نے خود ڈرامہ رچایا، ایل او سی پر کچھ ہوا تو پاکستان اپنا دفاع کرے گا ۔ اتوار کوبھارت کی جانب سے اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگائے جانے پر رددعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اوڑی حملہ جیسا بووؤ گے ویسا کاٹو گے کی مثال ہے، بھارتی افواج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے اور آزادی کشمیر کی تحریک کو نظر انداز کرنے کیلئے پاکستان پر الزام لگایا جارہا ہے۔
انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی قیمت چکانا پڑے گی، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے ، حملہ کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی سازش ہوسکتی ہے ، اڑی حملے کا الزام بھارت کو کشیدگی بڑھانے کی کوشش مہنگی پڑے گی ، بھارتی الزام تراشی کا مقصد مسئلہ سے توجہ ہٹانا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل کر رہی ہے ،کشمیر میں 90افراد کی شہادت ہو چکی ہے حملے کا الزام لگانے سے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں ، ، آزادی کی تحریک زورپکڑ رہی ہے ، ہم بھارت کو جواب دینے کے لئے 100فیصد تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موجودہ صورتحال بھارت کے لئے تشویشناک ہے ، بھارت کو جوآج کاٹنا پڑا ہے تو ہمیں کیوں الزام دے رہا ہے ، بھارت میں ریاستوں کی علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں ، پاکستان پر بھارت کے الزامات مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ،ممکن ہے بھارت نے خود ڈرامہ رچایا، ایل او سی پر کچھ ہوا تو پاکستان اپنا دفاع کرے گا، بھارت کو یہ ایڈونچر بہت مہنگا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…